سرینگر،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا حال ہی میں ایک اور بیان آیا ہے۔عبداللہ نے اپنی بات میں بھارت کنٹرول لائن کو امن لائن میں تبدیل کرنے کی وکالت کی۔انہوں نے مرکز کو آگاہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہلکے میں لینے اور ان کی جائز خواہشات کو نظر انداز نہ کریں۔واضح رہے کہ پونچھ ضلع کے منڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہاکہ نوٹ بدی سے جموں و کشمیر میں پتھراؤ تھمنے کے دعوے منہ کے بل گرے ہیں کیونکہ نوجوانوں نے اب ہاتھ میں بندوقیں اٹھا لی ہیں۔صورت حال کو اور خراب نہیں ہونے دیا جا سکتا۔سابق وزیر اعلی عبداللہ نے ایمانداری سے لوگوں کی مدد کرنے اور مرکز سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔عبداللہ نے فروری کے مہینے میں کہاکہ پاکستان اس جھوٹی امید میں جی رہا ہے کہ وہ کبھی کشمیر پر قبضہ کرے گا۔کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا اور اس کے برے نتائج ہو سکتے ہیں۔اس وقت انہوں نے اپنی پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی طرف جموں و کشمیر اسمبلی میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے سلسلے میں کہاکہ احمق لوگ کسی بھی پارٹی میں پائے جا سکتے ہیں۔اللہ ہی جانیں کہ اس نے اس دن کیا کھایا تھا۔لیکن ہم اسے گولی نہیں مار سکتے ہیں۔